اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 6ملزم گرفتارکر لئے گئے
راولپنڈی (خبرنگار) صادق آباد پولیس نے اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں عارف، انیس، اویس، ذکیہ، فریحہ، مریم شامل ہیں۔۔
ملزمان نے ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کرکے بلال، سلیمان اور منور کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ شہری بلال بشیر کی مدعیت میں گزشتہ ماہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔