ضلع مری ایمرجنسی بورڈ اجلاس عاشورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ضلع مری ایمرجنسی بورڈ اجلاس عاشورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا یوم عاشور پر جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے ہیں۔

امن کمیٹی کے اراکین، تاجروں، جلوسوں کے منتظمین اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جناح ہال میں سینٹرل کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال رہے گا، جلوسوں کی موثر نگرانی اور حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں