مری میں پانی بحران جاری، عوام بدستور مشکلات کا شکار
مری (نمائندہ دنیا) مری میں پانی کا بحران جاری، عوام بدستور مشکلات کا شکار، بچے و بڑے بوند بوند کو ترسنے لگے۔
گرمائی سیزن کے دوران محکمہ پبلک ہیلتھ کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی کئی دنوں سے بند ہے۔ کشمیر پوائنٹ کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، یہاں گزشتہ دس دنوں سے پانی کی عدم دستیابی کی بنا پر کشمیر پوائنٹ کے رہائشیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔