راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 8جرائم پیشہ عناصر گرفتار

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 8جرائم پیشہ عناصر گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 8جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔

کلرسیداں پولیس نے اظہر، ولید اور اسامہ سے 2رائفلیں اور ایک پستول برآمد کیا، ریس کورس پولیس نے حسن سے ایک پستول، ایئرپورٹ پولیس نے کبیر سے ایک پستول برآمد کیا۔ تھانہ وارث خان پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان فرقان اور عمران کو گرفتار کرکے چھینا گیا موٹرسائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا۔ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں