الخدمت فاؤنڈیشن نے 56ویں ہسپتال کاافتتاح کردیا

الخدمت فاؤنڈیشن نے 56ویں ہسپتال کاافتتاح کردیا

راولپنڈی(دنیا رپورٹ)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے اپر دیر میں 10 کروڑ لاگت سے 56ویں ہسپتال کاافتتاح کردیا۔

 افتتاحی تقریب میں مرکزی صدرالخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمن، ریجنل صدر خیبر پختونخوا خالد وقاص، سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان سمیت نامور شخصیات نے شرکت کی۔30بیڈ پرمشتمل الخدمت حمیدہ ممتاز ہاسپٹل میں پسماندہ عوام کو سستی اور معیاری جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سہولیات میسرہیں۔ دوسرے مرحلے میں جلد 30بیڈ کا اضافہ کردیاجائیگا۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا گزشتہ برس الخدمت فاؤنڈیشن نے 9 ارب 16کروڑ سے ایک کروڑ سے زائد مریضوں کی خدمت کی۔ڈونرزاور رضا کار ہمارااثاثہ ہیں جنکی بدولت ہم دکھی انسانیت کے مشن کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں