نئے تعلیمی سال کیلئے سرکاری کالجز کا فیس سٹرکچر جاری

 نئے تعلیمی سال کیلئے سرکاری کالجز کا فیس سٹرکچر جاری

راولپنڈی(دنیا رپورٹ)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نئے تعلیمی سال کیلئے سرکاری کالجز کا فیس سٹرکچر جاری کر دیا۔فیس سٹرکچر انٹرمیڈیٹ سے ماسٹر ڈگری کالجز کیلئے جاری کیا گیا ہے ۔

ایف اے ،آئی کام،آئی سی ایس،جنرل سائنس کی ایڈمیشن فیس 80 اور ماہانہ ٹیوشن فیس 50روپے مقرر کی گئی ہے ۔سیکنڈ شفٹ کیلئے ماہانہ اضافی 300روپے مقرر ،ایف ایس سی ایڈمیشن فیس 65اور ماہانہ فیس 50 ،بی ایس سی ایڈمیشن فیس 175 اور ماہانہ فیس 60 ،بی کام ایڈمیشن فیس 85اور ماہانہ فیس 100اورایم ایس سی ہوم اکنامکس کی ایڈمیشن فیس 300اور ماہانہ فیس 120 روپے مقرر جبکہ ایم اے اور ایم سی سی کی ماہانہ فیس یونیورسٹی پالیسی کے مطابق مقرر کر دی گئی۔کالجز کو مقررہ فیس کے علاوہ کالج سطح پر اضافی فیس اور فنڈاکٹھا کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں