غزہ کے بعد یمن پر پر اسرائیلی حملے بوکھلاہٹ کا ثبوت،شیعہ علما کونسل

غزہ کے بعد یمن پر پر اسرائیلی حملے بوکھلاہٹ کا ثبوت،شیعہ علما کونسل

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے یمن پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 اسرائیل کی غزہ کے بعد یمن پر سفاکیت اسکی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، غزہ کے بعد لبنان اور یمن پر ہونے والی اسرائیلی جارحیت پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔ غزہ کے نہتے مظلومین نے اسرائیلی گھمنڈ توڑ دیا ہے، یمنی عوام بھی اسرائیل سمیت اس کے سرپرستوں امریکا و برطانیہ کے تمام تر ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے، ناجائز صہیونی ریاست کا وجود اپنی نابودی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں