مضر صحت پانی کی فراہمی پر سی ڈی اے کی کینٹین سیل

مضر صحت پانی کی فراہمی پر سی ڈی اے کی کینٹین سیل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے سیکر ٹریٹ کا کیفے ٹیریا مضر صحت پا نی کی فراہمی کے باعث سر بمہر کر دیا گیا۔۔۔

 ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز سی ڈی ای/ایم سی آئی نے لیبار ٹری رپورٹ مثبت آنے پر کارروائی کی، سینئر سپیشل مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف نے پولیس اور شعبہ ایڈمن افسران کی موجودگی میں کینٹین سیل کردی۔دوسری جانب چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جدید سہولتوں سے آراستہ ، بہترین کھانوں کی فراہمی کے لئے سی ڈی اے سیکر ٹریٹ میں نیا کیفے ٹیریا قائم کیا جائے گا ۔ گزشتہ روز سی ڈی اے /ایم سی آئی ڈائر یکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی ٹیم نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں قائم کیفے ٹیریا کا اچانک معائنہ کیا تھا اوررپورٹ تیار کر کے اعلیٰ حکام جبکہ سیمپلز لیبار ٹر یز کو بھیجے گئے تھے ، معائنہ کے دوران کینٹین کی حالت غیر تسلی بخش قرار دی گئی تھی جبکہ کھانے بھی غیر معیاری اور پینے کے پانی کا ذائقہ بھی خراب پا یا گیا تھا ۔حیران کن امر یہ ہے کہ تمام شہر میں ریستوران و ڈھابوں کو بھاری جرما نے سمیت چالان کاٹ کر کیس عدالت بھیجا جاتا ہے مگر یہاں ایسی کو ئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں