امیر حمزہ کا لونی میں دیوار گرنے سے 1بچہ جاں بحق،3زخمی

امیر حمزہ کا لونی میں دیوار گرنے سے 1بچہ جاں بحق،3زخمی

راولپنڈی (خبر نگار ) دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ، تین شدید زخمی ہو گئے ۔ امیر حمزہ کالونی گرجا روڈ کے علاقہ میں دیوار کھیلتے ہو ئے بچوں پر گر گئی۔۔۔

 جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 نے زخمی بچوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ، جاں بحق ہو نیوالے بچے کی شناخت اذان عمر سات سال کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں محراب عمر آٹھ سال۔ہارون عمر سات سال ،عجوہ عمر چھ سال شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں