تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے با ہمی تعاون ناگزیر ، سیکر ٹری تعلیم

تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے با ہمی تعاون ناگزیر ، سیکر ٹری تعلیم

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)وفاقی سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ و رانہ تربیت محی الدین وانی نے کہا تعلیم کے شعبے میں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے وفاق اور صوبائی حکومتوں میں مربوط کو ششیں نا گزیر ہیں ۔۔۔

 پاکستان انسی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ سمیت تمام جائزہ رپورٹس ،اساتذہ ، طلبا اور سٹیک ہولڈرز کے لئے آسان بنائیں تا کہ ان نتائج کو سمجھ کر رپورٹس سے استفادہ کیا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام دو روزہ مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ ورکشاپ کا اہتمام ادارہ تعلیم و آگاہی، سائیٹ سیورز اور وی ایس او کے تعاون سے کیا گیا تھا ۔وفاقی سیکرٹری نے اسیسمنٹ کے لئے ماڈل ٹیکنالوجیز بشمول آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر اسیسمنٹ ہوگی  ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں