شہری نے میٹرو بس پُل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

 شہری نے میٹرو بس پُل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

راولپنڈی ( خبر نگار ) شہری نے میٹرو بس پل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک میں واقع میٹرو بس پل سے شہری نے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں نامعلوم شہری جان کی بازی ہار گیا ۔

 واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ رات گئے تک لاش کی شناخت کا عمل جاری رہا ۔ خود کشی مہنگا ئی ، بے روز گاری یا گھریلو مسائل کی بنا پر کی گئی وجوہات کا تاحال کو ئی پتا نہ چل سکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں