نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹیسٹنگ، کمیشننگ کا عمل مکمل

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹیسٹنگ، کمیشننگ کا عمل مکمل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے )کی ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔۔۔

ٹیسٹنگ اور کمیشننگ انجینئرنگ تکنیک اور طریقہ کار کا ایک سلسلہ ہے جس میں ایئرپورٹ کے پورے بنیادی ڈھانچے کو شامل کیا گیا ہے ۔ تکمیل کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا اور اوپن سکائی پالیسی کے تحت کام کرنے والا ملک کا دوسرا ہوائی اڈا ہوگا۔ اسے اے ٹی آر 72 اور بوئنگ بی 737 جیسے نیرو باڈی طیارے اور ایئربس اے 380 اور بوئنگ بی 747 جیسے وائیڈ باڈی طیارے استعمال کرینگے جو گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کی سہولت فراہم کریں گے ۔ 60.208 ارب روپے کی لاگت سے این جی آئی اے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ، یہ ہوائی اڈا 4300 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں