پاکستان ٹوبیکو، سی ڈی اے کی شجر کاری مہم ’تھرو اینڈگرو‘ شروع

پاکستان ٹوبیکو، سی ڈی اے کی شجر کاری مہم ’تھرو اینڈگرو‘ شروع

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد کا قدرتی حسن نکھارنے اور گرد و نواح کا ماحول مزید خوشگوار بنانے کیلئے پاکستان ٹوبیکو کمپنی (پی ٹی سی)نے سی ڈی اے کے اشتراک سے مارگلہ ہلز پر شجر کاری مہم ’تھرو اینڈگرو‘ کا آغاز کر دیا۔

 مارگلہ ہلز پر ہائیکنگ یا سیرو تفریح کیلئے آنے والے افراد کو مارگلہ ہلز ٹریل 3اورٹریل5کے آغاز میں صحت مند سیڈ بالز سے بھری تھیلیاں مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہائیکرز کو یہ سیڈ بالز پہاڑیوں کے مختلف مقامات پر پھینکنا ہوں گے ۔ واضح رہے یہ خصوصی سیڈ بالز سکھ چین، پائن اور دیگر ماحول دوست بیجوں سے تیار کیے گئے ہیں جن میں مون سون موسم میں قدرتی طور پر پھوٹنے کی صلاحیت ہے ۔ پی ٹی سی نے اس سے قبل بھی ایسے متعدد پروگرام کامیابی سے مکمل کیے اور 1981سے اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں 150ملین سے زائد پودے لگائے اور بانٹے ہیں۔ کمپنی کا عزم ہے کہ رواں سال ڈھائی ملین سے زائد پودے فراہم کیے جائیں گے تاکہ جنگلات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں