گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ کے نتیجہ میں غیر ملکی شہری زخمی

گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ کے نتیجہ میں غیر ملکی شہری زخمی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سیکٹر جی 13 کے ایک گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ، نامعلوم چینی باشندے کی فائرنگ سے ایک چینی شہری شدید زخمی ہوگیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم چینی گیسٹ ہاؤس میں ملنے کیلئے آیا تو تلخ کلامی ہو گئی جس پر اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ گیسٹ ہاؤس میں رہنے والے چینی شہری کو دو گولیاں سر میں لگیں، اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں