خواتین کی ہراسگی سنگین مسئلہ تدارک ناگزیر، شاہدہ رحمانی

خواتین کی ہراسگی سنگین مسئلہ  تدارک ناگزیر، شاہدہ رحمانی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری و یمن پارلیمانی کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ خواتین کی ہراسگی سنگین مسئلہ ہے اس کا تدارک ضروری ہے۔

خواتین کی کردارکشی پر قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے، ویمن پارلیمانی کاکس کے اراکین کو سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے طریقہ کار وضح کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین پارلیمانی کاکس کی دوسری جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو افسر سبز ستارہ ڈاکٹر عزیز الرب نے کہا کہ اگر ہماری خواتین مضبوط ہوں گی تو پوری قوم مضبوط ہوگی، ماں اور بچے کی اموات کی شرح کو کم کرنے کیلئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہر 8سیکنڈ بعد پاکستان میں ایک بچہ پیدا ہو رہا ہے اور ہر مہینے 1200خواتین زچگی کے دوران موت کے منہ میں جا رہی ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا نے سندھ میں خواتین کی کم عمری کی شادیوں اور گھریلو تشدد پر قانون سازی کی تفصیلات فراہم کیں۔ اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی، اختر بی بی، شائستہ خان، آسیہ اسحاق صدیقی، رعنا انصار، مہتاب اختر راشدی، شاہدہ بیگم، شگفتہ جمانی، شہلا رضا، مسرت رفیق اور سینیٹر فوزیہ ارشد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں