بحرانوں سے نمٹنے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا نا گزیر ، رومینہ خورشید

  بحرانوں سے نمٹنے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا نا گزیر ، رومینہ خورشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی کوآرڈینیشن رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ عالمی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا نا گزیر ہے ۔

ایشین فورم آف پارلیمنٹرینز آن پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ (اے پی ایف ایف ڈی) کے آئندہ سے شروع ہونے والے ‘جینڈر ا مپاورمنٹ اینڈ گرین اکانومی’ کی دوروزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا اس تقریب کا مقصد موسمیاتی تبدیلی اور سبز معیشت کی صنفی جہتوں کے بارے میں گہری تفہیم پیدا کرنا ہے ۔ دریں اثنا پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا پاکستان بارہ اگست کو دو روزہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس میں دنیا بھر کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا، اس وقت پوری دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے ۔ پاکستان ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے غور و خوض کرنے کے سلسلے میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس منعقد کرانے جا ر ہا ہے ۔ جو بارہ تاتیر ہ اگست کو ہو گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں