جشن آزادی :ہزاروں سیاح مری پہنچ گئے ، تفریحی مقامات پر رش
مری (نمائندہ دنیا) جشن آزادی کی خوشیاں منانے کیلئے ملک بھر سے ہزاروں سیاح مری پہنچ گئے ،تفریحی مقامات کشمیر پوائنٹ پتریاٹہ بھوربن میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے ۔
مری میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کافیصلہ کیا گیا ہے ، پرچم کشائی کی سب سے بڑی سرکاری تقریب جی پی او چوک میں منعقد ہو گی، شہر بھر کی سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے ، قومی پرچم لہرائے جا رہے ہیں جبکہ ہوٹلوں اور د کانوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ، آ ج رات شہر کے مخصوص مقامات پر زبردست آتش بازی کی جائے گی اور سرکاری اور نجی عمارتوں کے درمیان چراغاں کا مقابلہ ہو گا۔