ڈی سی مری کی زیر صدارت جشن آزادی کے حوالے سے تقریب

ڈی سی مری کی زیر صدارت  جشن آزادی کے حوالے سے تقریب

مری ( نمائندہ دنیا) ڈی سی مری کی زیر صدارت جشن آزادی کے حوالے تقریب منعقدکی گئی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے اس بات کا اندازہ ان اقوام کو ہی ہوتا ہے جو اس نعمت سے محروم ہیں ۔

 تقریب گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ڈاک بنگلہ میں منعقد کی گئی جس سے کالج پرنسپل صائمہ شوکت، کوہسار یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق عباسی و دیگر نے خطاب کیا ۔ تقریب سے قبل طالبات نے ملی نغمے ، ٹیبلو ز پیش کیے ، ڈپٹی کمشنر نے پوزیشن ہولڈر ز میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں