ارشد ندیم نے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ، چیئر مین سینیٹ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ پاکستان کی 60فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، پاکستانی نوجوان ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کی دولت سے مالا مال ہے ۔
ارشد ندیم نے اولمپکس گیمز میں عالمی ریکارڈ قائم کرکے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے ،انہوں نے ثابت کیا کہ حالات جس طرح بھی ہوں مسلسل محنت اور لگن سے کامیابی کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے ، پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے جمہوری عمل میں نوجوانوں کی شرکت ناگزیر ہے ۔