مکران کوسٹل ہائی وے پر نیشنل رومنگ سروسز کا آغاز

مکران کوسٹل ہائی وے پر نیشنل رومنگ سروسز کا آغاز

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور یو ایس ایف کی جانب سے بلوچستان میں رابطوں اور۔۔۔

 عوامی خدمات کی ترویج کیلئے گزشتہ روز مکران کوسٹل ہائی وے پر نیشنل رومنگ سروسز (وائس، ایس ایم ایس) کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کی تقریب میں شیزہ فاطمہ خواجہ وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر حکام موجود تھے۔ پی ٹی اے نے کہا ایسے ناکافی سہولیات والے علاقوں میں ان سہولیات کی فراہمی تکنیکی اپ گریڈیشن کا عمل اور حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لوگوں خصوصاً مکران کوسٹل ہائی وے کے گردونواح میں لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں