صدر زرداری سپورٹس ریلی پی پی سنٹرل سیکرٹریٹ پہنچ گئی

صدر زرداری سپورٹس ریلی پی پی سنٹرل سیکرٹریٹ پہنچ گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر زرداری سپورٹس ریلی پی پی سنٹرل سیکرٹریٹ پہنچ گئی، 12 کھلاڑیوں پر مشتمل یہ ریلی جنرل سیکرٹری سپورٹس ونگ صابر علی قصوری کی زیر قیادت قصور میں بابا بلھے شاہ کے دربار سے شروع ہوئی۔۔۔

 جو گورنر ہاؤس لاہور، شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ، لالہ موسیٰ، جہلم، گوجرخان، بینظیر بھٹو کی جائے شہادت لیاقت باغ سے ہوتی ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ پہنچی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سپورٹس ریلی کا اختتام صدر ہاؤس میں ہو گا۔ ہر چھوٹے بڑے شہر میں پھولوں اور جئے بھٹو کے نعروں سے ریلی کا استقبال کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء منظور احمد، انچارج سنٹرل سیکرٹریٹ سبط الحیدر اور صدر سپورٹس ونگ پنجاب طیب محمود چٹھہ نے ریلی کے شرکا کا شاندار استقبال کیا۔ شرکاء ریلی کیلئے ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں