اقلیتوں کی بی آئی ایس پی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے اقلیتوں کی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔
روبینہ خالد سے نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فار مائنارٹی رائٹس کے وفد نے ہارون سراب دیال کی قیادت میں ملاقات کی۔ روبینہ خالد نے وفد کو بتایا بی آئی ایس پی میں شمولیت کیلئے رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں۔ رجسٹریشن جاری عمل ہے جو کبھی بھی بی آئی ایس پی ڈائنامک رجسٹری سینٹرز کے ذریعے کرائی جا سکتی ہے۔ اقلیتی وفد نے درخواست کی کہ بی آئی ایس پی کی ٹیم ملک کے دور دراز علاقوں میں اقلیتی برادری کے ساتھ رجسٹریشن کیلئے رابطہ کرے تاکہ ان کا اندراج یقینی بنایا جاسکے۔ روبینہ خالد نے عملے کو ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی۔