طلبا کا ہاسٹل داخلہ بند، اسلامی یونیورسٹی میں حا لات پھر کشیدہ

طلبا کا ہاسٹل داخلہ بند، اسلامی یونیورسٹی میں حا لات پھر کشیدہ

اسلام آباد (ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں انتظامیہ اور طلبا کے درمیان ایک مرتبہ پھر حالات کشیدہ ہو گئے۔۔۔

  صدرطلبہ ایکشن کمیٹی احمدعبداللہ نے بتایاکہ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز موسم گرما کی تعطیلات گزار کر آنے والے طلبا کو ہاسٹلز میں جانے سے روک دیا گیا جس کے باعث ایک سو سے زائد طلبا نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔  عید الاضحی سے ایک روز قبل طلبا سے بندوق کے زور پر ہاسٹل کے کمرے خالی کروائے گئے ، اب اچانک کہا گیا کہ دو روز میں کمرے خالی کر دیں۔  چار ہزار طلبا  سامان لے کر کہاں جائیں  ،انتظامیہ نے ہماری بات سننے سے انکار کردیا اور وہ عدالتی احکامات کو بھی ماننے سے گریزاں ہے ۔ہمارا سامان کو اٹھا کر باہر پھینکا گیا ہے ،  اس حوالے سے یونیورسٹی حکام نے دنیا کو بتایا کہ طلبا کو ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت کافی پہلے کر دی تھی، ہا سٹلز کو ریفارمز کرنا ہے اور یونیورسٹی کو شر پسند عناسر، منشیات واسلحہ سے پاک کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں