پولیس شہداء کے ورثا کیلئے فنڈقائم ،مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 پولیس شہداء کے ورثا کیلئے فنڈقائم ،مفاہمتی یادداشت پر دستخط

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آبادکے پولیس شہداء کیلئے ‘‘ایف سی سی آئی گارڈینز فنڈ’’(FCCI Guardians Fund) قائم کر دیا گیا جس کے تحت شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کے علاوہ اُن کے۔

 بچوں کیلئے تعلیم،صحت اور روزگار سمیت دیگر سہولتوں کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں فیصل آباد کے سٹی پولیس آفیسر کامران عادل اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے باضابطہ طور پر ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔ ڈاکٹر خرم طارق نے شہدائے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہداکے اہل خانہ سے مالی، اخلاقی، سماجی، معاشی اور معاشرتی سطح پر ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔ سٹی پولیس آفیسر کامران عادل نے کہا کہ 95لاکھ کی آبادی کیلئے ساڑھے آٹھ ہزار جوان لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور اب تک 110جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک شہداء کیلئے 33 رہائشی پلاٹوں کا بندوبست کر چکے ہیں ، چند روز قبل ہی ایک نجی ہاؤسنگ کالونی کی طرف سے مزید 8پلاٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی اور پولیس خدمت مرکز کے سلسلہ میں بزنس کمیونٹی نے بھر پور تعاون کیا ،یہ دونوں ادارے جلد کام شروع کر دیں گے ۔ اس موقع پر نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ آخر میں صدر ڈاکٹر خرم طارق اور سٹی پولیس آفیسر نے اپنے اپنے اداروں کی طرف سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں