ملزمہ آمنہ پر جسمانی ریمانڈ میں تشدد ہوا:میڈیکل رپورٹ

ملزمہ آمنہ پر جسمانی ریمانڈ میں تشدد ہوا:میڈیکل رپورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوا کہ خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج پر جسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو پولیس افسروں کے خلاف شکایت درج کرکے کارروائی کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے حکمنامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے میں مزید تحریر کیا گیا کہ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت حراستی تشدد ایک جرم ہے۔ ملزموں کو سزا دینے کے لیے اس کیس کی تحقیقات ضروری ہے۔ آمنہ عروج کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا۔ عدالتی حکم پر ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ آمنہ عروج نے بتایا کہ درخواست اسکی جانب سے دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں