منشیات فروشی کے مقدمہ میں مجرم کو 9 سال قید کا حکم

منشیات فروشی کے مقدمہ  میں مجرم کو 9 سال قید کا حکم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں مجرم کو 9 سال قید کا حکم دیدیا ۔

فاضل جج چودھری قاسم جاوید کے حکم پر مجرم محمد عقیل کو سزا بھگتنے کیلئے جیل بھجوا دیا گیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں عقیل احمد کے خلاف مقدمہ زیر سماعت تھا ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سید زرغام علی نے فیصلہ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ مجرم کو ایک لاکھ جرمانہ کی ادائیگی کا حکم بھی دیا گیا، عدم ادائیگی جرمانہ مزید 5 ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں