80لاکھ کا ایرانی ڈیزل ضبط

80لاکھ کا ایرانی ڈیزل ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت یومیہ بنیادوں پر کارروائی جاری ہے کاروائی کے دوران 80 لاکھ مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل تحویل میں لے کر ضبط کیا گیا۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی نے کہا کہ ناردرن بائی پاس پر قائم اجمیر پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر انڈر گراونڈ ٹینک سے اسمگل شدہ 29500 لیٹرز برآمد کیا گیا جس کی کل مالیت 80 لاکھ روپے ہے جسے ضبط کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں