گوجرہ :زمین کے تنازع پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی

گوجرہ :زمین کے تنازع  پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )زمین تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 435 ج ب کا نا صر عباس اپنے کھیتو ں کو پانی لگا رہا تھا۔ْ

کہ اسکا مخالف ذیشا ن وہاں آ گیا اوراس نے فائرنگ کرکے ناصر کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا ،شدید زخمی کو فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہا ں پر طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ، دونو ں فریقین میں رقبہ کا تنازعہ بیا ن کیا جاتا ہے ، صدر پو لیس گوجرہ مصروف کا رروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں