بارشوں کے پانی سے سڑکوں اور گلیوں میں گڑھے نئی بات نہیں،وزیربلدیات

 بارشوں کے پانی سے سڑکوں اور گلیوں میں گڑھے نئی بات نہیں،وزیربلدیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ہماری اولین ترجیح نکاسی آب ہے اور جلد ہی شہر کے تمام علاقوں سے نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

سڑکوں اور گلیوں میں بارشوں کے بعد انفرااسٹرکچر کو فوری طور پر درست کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو لبرٹی چوک، طارق روڈ پر 24 انچ کی سیوریج کی زمین بوس ہونے والی لائن کے جاری کام اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں و صفورا ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلز کے دورے کے دوران کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ اس وقت بارشوں کے بعد شہر میں تمام ٹائونز کی انتظامیہ نے بروقت جو اقدامات کئے ہیں وہ تسلی بخش ہیں،جن گلیوں اور چھوٹی سڑکوں پر پانی جمع ہے اس کی نکاسی کے لئے بلدیاتی عملہ دن و رات کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے پانی جمع ہونے سے سڑکوں اور گلیوں میں گڑھے پڑ جانا اور انفراسٹرکچر متاثر ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں