لاہور شہرکی 5 نئی تحصیلوں کے تجویز کردہ نقشے تیار

لاہور شہرکی 5 نئی تحصیلوں  کے تجویز کردہ نقشے تیار

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا، شہر لاہور کی پانچ نئی تحصیلوں کے تجویز کردہ نقشے تیار کرلئے گئے، تاحال تحصیلوں کو فعال کرنے کی ورکنگ جاری ہے۔

پانچ نئی تحصیلوں کیلئے افسروں کا نوٹیفکیشن نہ ہو سکا، تحصیل علامہ اقبال، نشتر، صدر، واہگہ اور راوی کے دفاتر کی نشاندہی نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر، عملہ، گاڑیوں، پٹرول کی سمری محکمہ فنانس میں التواکا شکار ہے۔ دس روز قبل پانچ اسسٹنٹ کمشنرز کمشنر لاہور کے سپرد کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کو تاحال تحصیلوں کی ذمہ داریاں تفویض نہ ہوسکیں، لاہور شہر کی 27 قانوگوئیوں کی تقسیم بھی نہ ہوسکی، دو ماہ سے زائد کا عرصہ تحصیلوں کو فعال کرنے میں لگے گا۔ موجودہ تحصیلوں میں رائیونڈ، ماڈل ٹاؤن، لاہور کینٹ ،سٹی اور شالیمار تحصیل کی ایک ایک قانگوئی نئی تحصیلوں کی حدود میں دیئے جانے کی تجویز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں