وزیر تعلیم بتائیں سندھ میں ہزاروں اسکولز کیوں بند ہیں؟، ایپکا

وزیر تعلیم بتائیں سندھ میں ہزاروں اسکولز کیوں بند ہیں؟، ایپکا

حیدرآباد(نمائندہ دنیا )آل پاکستان کلر ک ایسوسی ایشن سندھ کے رہنما اسد اﷲ درانی نے کہا ہے کہ ۔۔۔

صوبائی وزیر تعلیم کلرکوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کر کے تمام کیے گئے تبادلوں کو فوری طور پر منسوخ کر کے کلر کوں کو اپنی پوسٹوں پر کام کرنے دیں۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔ اس موقع پرایپکا رہنما اشرف بوزئی اور بخش علی چاچڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کی تباہی کا ذمہ دار محکمہ تعلیم کے کلرکوں کو سمجھنے والے صوبائی وزیر یہ بتائیں کہ سندھ میں 16ہزار نئی بھرتیاں کرنے کے باوجود ہزاروں اسکول اب تک کیوں بند ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں