ہائیکورٹ :سندھ حکومت کو سود خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ہائیکورٹ :سندھ حکومت کو سود خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ میرپورخاص سرکٹ بینچ نے نجی طور پر سود پر قرض دینے کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت کو سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا۔

ضلع تھرپارکر/ مٹھی کے پولیس اسٹیشن وجوٹو پر درخواست گزار مندرومل نے سود خوروں روپچند عرف رمیش اور نریش کمار کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا،سود خور ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری مقامی عدالت نے مسترد کردی تھی،جس پر ملزمان نے ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔سندھ ہائیکورٹ میرپورخاص سرکٹ کورٹ کے ایک رکنی بینچ کے جج عدنان الکریم میمن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی اور اپنے حکم میں آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ پرائیویٹ لون ایکٹ 2023 پر سود کی ممانعت کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔سیکرٹری داخلہ اور حکومت سندھ کو بھی پابند کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ صوبے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور غیر قانونی نجی قرضوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے فوری ضروری ہدایات جاری کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں