ڈکیت گینگ کے 3 ملزم گرفتار، 64 لاکھ روپے برآمد

ڈکیت گینگ کے 3 ملزم  گرفتار، 64 لاکھ روپے برآمد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے تھانہ سہالہ کے علاقہ میں نجی کمپنی کے عملہ کو یرغمال بنا کر رقم لوٹنے والے خطرناک گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم 64 لاکھ روپے اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

 گرفتار ملزمان کی شنا خت محمد عادل، محمد اویس اور محمد ابر ار کے نا مو ں سے ہو ئی ہے ،ملزموں کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ پولیس ٹیم نے انتہائی جانفشانی اور ایمانداری سے اپنے فرض کو نبھایا۔ ہماری کوشش ہے کہ شہرکوجرائم سے پاک کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں