تجاوزات کیخلاف فوری ایکشن، ضبط مال واپس کیا جائے، ڈی سی

تجاوزات کیخلاف فوری ایکشن، ضبط مال واپس کیا جائے، ڈی سی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ بڑے پیمانے پر میاواکی طرز پر شجرکاری کی جائے۔۔۔

 گرین بیلٹ کی حالت کو بہتر بنایا جائے، تجاوزات کیخلاف فوری ایکشن لیا جا ئے اور ضبط کیا گیا مال واپس کیا جائے، دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔ سہولت بازار کا دائرہ کا ر بڑھایا جائے، سہولت بازار گنجان آباد علاقوں میں قائم کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ستھرا پنجاب کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے جبکہ یونین کونسل کے سطح پر صفائی کا نیا نظام لایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی فراہمی کے تمام تر اقدامات کا جائزہ لیا جائے، پتیر روٹی کی قیمت حکومت پنجاب نے 14 روپے مقرر کر رکھی ہے اس پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں