یوم دفاع :پنجاب کالجز کی تقریب شہدا سے محبت کی عکاس:جنرل (ر)مزمل

یوم دفاع :پنجاب کالجز کی تقریب شہدا سے محبت کی عکاس:جنرل (ر)مزمل

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے راولپنڈی آرٹس کونسل میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 شرکا نے1965 کے شہدا اور غازیوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ،سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے کہا کہ یوم دفاع کے سلسلے میں پنجاب کالج کی تقریب شہدائے وطن سے محبت کی عکاس ہے ۔ مہمان اعزاز ائیر کموڈور(ر)آفتاب قریشی نے کہا کہ 1965 کی جنگ پاک فوج کے عزم وہمت اور عوام کے صبر و استقامت کا عملی اظہار تھا۔پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر پروفیسر چودھری محمد اکرم نے یوم دفاع کی تقریب کے شرکا کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا شہدا کو یاد رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔ تقریب میں کالجز کے طلبا نے یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا تقریب میں بریگیڈئیر(ر) افتخار، بریگیڈیئر (ر) سلیم نواز، بریگیڈیئر (ر)شاہد اور پنجاب کالج برائے خواتین کی پرنسپل پروفیسر حرا چوہان سمیت دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں