اٹک، طالبعلم کو دوستوں نے قتل کرکے لاش ڈیم میں پھینک دی

اٹک، طالبعلم کو دوستوں نے قتل کرکے لاش ڈیم میں پھینک دی

اٹک (این این آئی) اٹک میں نویں جماعت کے طالبعلم کو اس کے دوستوں نے قتل کرکے اس کی لاش ڈیم میں پھینک دی۔

 پولیس کے مطابق طالبعلم محمد ہاشم عباس کو اس کے دوستوں نے زیادتی کے بعد قتل کیا اور لاش پانی میں پھینک دی۔ مقتول کے والد نے بتایا کہ بیٹا سکول سے چھٹی کے بعد واپس گھر نہیں آیاتو میں نے اس کی تلاش شروع کر دی، بعد میں معلوم ہوا وہ ہاشم حمزہ اور ذیشان کیساتھ گیا تھا، پولیس نے حمزہ اور ذیشان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کی تو دونوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ہاشم کو قتل کر کے لاش ڈیم میں پھینک دی اور اس کے کپڑے اور جوتے اسی کے بیگ میں ڈال کر بہا دیئے تھے۔ نشاندہی پر ہاشم کی لاش ڈیم سے نکالنے کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ہاشم کو قتل کرنے سے پہلے اس کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں