آر ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، گھر، 3دکانیں سیل
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے غیر قانونی جائیدادوں اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے۔۔
ملت کالونی میں ایک گھر، ہائی کورٹ روڈ پر 3دکانیں سربمہر کر دیں، پرانے ایئرپورٹ روڈ پرغیر قانونی تنصیب پر ٹرانس ورلڈ فائبر کیبل کا سامان ضبط کیا گیا، انفورسمنٹ سکواڈ نے ملت کالونی، ہائی کورٹ روڈ اور اولڈ ایئرپورٹ روڈ راولپنڈی پر غیر مجاز رہائشی کم کمرشل عمارتوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ جائیدادوں کے مالکان نے منظور شدہ منصوبوں و نقشوں اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021کی خلاف ورزی کی اور بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی کمرشل عمارات تعمیر کی تھیں۔