صنفی اشاریہ بہتری:ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے 5سالہ منصوبہ پیش

صنفی اشاریہ بہتری:ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے 5سالہ منصوبہ پیش

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان کا صنفی اشاریہ بہتر بنانے کی ذیلی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک، سیکرٹری وزارت انسانی حقوق کی زیر صدارت ہوا۔۔۔

 ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن شبانہ نواز نے صنفی اشاریہ کیلئے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور پھیلانے کیلئے پانچ سالہ منصوبہ پیش کیا۔ پلان میں وسائل کی بہتری، محکمانہ ترقی اور یکساں ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے الگ ایکشن شامل ہے ۔کمیٹی کے سربراہ بیرسٹر عقیل ملک نے ڈیٹا یکجا کرنے اور مختلف ہیڈ میں ظاہر کرنے کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب کا جینڈر مینجمنٹ سسٹم دوسرے صوبوں کے ساتھ شیئر کرنے پر زور دیا۔ صنفی ڈیٹا انڈیکس میں بہتری پر بات کرنے کیلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے سیکرٹریوں سے ملاقات، گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی بڑھانے کیلئے متفقہ اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں