مزاحمتی تحریک پر مشاورت کی جا رہی ہے :کاشف چودھری

مزاحمتی تحریک پر مشاورت کی جا رہی ہے :کاشف چودھری

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا ملک گیر دوسرے مرحلے کی مزاحمتی تحریک پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

 تاجر دوست سکیم کا ٹیکس ٹیبل ختم، منصفانہ ٹیکس نظام لاگو نہ ہوا اور اشیائے خوردونوش دالوں، چاول پر ود ہونڈنگ ٹیکس ختم نہ ہوا تو دوسرے مرحلے کی مزاحمتی تحریک جلد شروع ہو گی۔ کاشف چودھری نے بیان میں کہا بجلی کے بلوں سمیت افراط زر نے عوام کا جینا محال کر دیا، بجلی کے بلوں پر ٹیکس کم کرنے کے بجائے مزید فکس چارجز لگا دیئے گئے۔ عوام کے کندھوں سے بوجھ اتارنے کے بجائے مزید بوجھ لاد دیا گیا جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں