غیر قانونی تعمیرات،تجاوزات آپریشن:کمرے،مویشیوں کے باڑے مسمار سرکاری اراضی و اگزار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری، سیکٹر آئی 15میں کمرے ، چار دیواریاں، مویشیوں کے باڑے مسمار کر دیئے گئے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے سیکٹر I-15 میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن کیا اور 17کمرے، 6کچن، 4باتھ روم، 7چار دیواریاں، 3دیواریں، 3گیٹ اور 4مویشیوں کے باڑے بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر کے سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ انسداد تجاوزات مہم میں سیکٹرز کی اراضی پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے خصوصی کارروائیاں کی جائیں اور ترقیاتی کام جلد مکمل کیا جائے۔