چیف کمشنر آفس میں تمباکو کنٹرول کے حوالہ سے اجلاس

چیف کمشنر آفس میں تمباکو  کنٹرول کے حوالہ سے اجلاس

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تمباکو کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر ایڈمن چیف کمشنر آفس اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کی۔ تمباکو کنٹرول کرنے میں سکولز اور کالجز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔

اس ضمن میں سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو خصوصی تربیت کروائی جائے گی، کم عمر افراد کو سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری دفاتر اور عمارات کو سموک فری ایریا بنایا جائے گا، اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور محکمہ صحت حکام بھی شریک ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں