پارلیمانی وفد کا آئی ایم سی بی آئی ایٹ تھری کا دورہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پارلیمانی وفد نے اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ایٹ تھری کا دورہ کیا۔۔
وفد نے کالج کی تزئین و آرائش کا معائنہ کیا، وفد میں ایم این اے نزہت صادق، نفیسہ شاہ، سینیٹر خواجہ اظہار الحسن، سینیٹر گردیپ سنگھ، ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای آئی میجر جنرل قیصر سلیمان، ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) معظم اعجاز، ڈاکٹر غلام علی ملاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈائریکٹر جنرل ایف ای ڈی جنید اخلاق شامل تھے۔ وفد کا استقبال کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد محمود عباسی نے کیا، انہوں نے وفد کے اراکین کو بریفنگ بھی دی۔