عید میلاد النبی ؐ جلوس کو فول پروف سکیورٹی دی جائیگی، سی پی او

عید میلاد النبی ؐ جلوس کو فول پروف سکیورٹی دی جائیگی، سی پی او

راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او سید خالد ہمدانی نے عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس عید گاہ شریف میں منعقد کیا گیا۔۔

 ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، پولیس و ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران، جید علما ئے کرام، امن کمیٹی، انجمن تاجران، میلاد کمیٹی کے ممبران اور سول سوسائٹی نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور رواداری، بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا عید میلاد النبیؐ کے جلوس کو فول پروف سکیورٹی دی جائیگی، پنجاب حکومت کے احکامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں