پولیو خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جا ری ہے ، عائشہ رضا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ملک بھر کے 115اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم کے تین دنوں میں 1کروڑ 73لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، ہائی رسک ایریاز میں وفاق اور صوبوں نے موثر پالیسی تشکیل دی ہے، آئندہ 3سے 4ماہ کی مہمات پولیو کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔