کینٹ پبلک سکول سہا م میں شجرکاری مہم کا آغاز
اسلام آ باد ( دنیارپور ٹ ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام کینٹ پبلک سکول سہا م میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔۔۔
ممبر کنٹونمنٹ بورڈ چو دھری عبدالشکور نے پودالگا کر مہم کا افتتاح کیا۔سکول کے طلبا ،طالبات اوربچوں نے بھی پودے لگا ئے ۔ اس مو قع پرممبر کنٹونمنٹ بورڈ چودھری عبدالشکورنے سکول انتظامیہ اورسی ای او سید علی عرفان رضوی کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر پاکستان کوسر سبز وشاداب بنا ئیں ۔