پاکستان و وسط ایشیائی ممالک میں تجارت خوش آئند ،عبدالعلیم خان

  پاکستان و وسط ایشیائی ممالک میں تجارت خوش آئند ،عبدالعلیم خان

اسلام آباد (دنیارپورٹ ) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے مابین کاروباری سرگرمیوں کا فروغ خوش آئند ہے اور ۔۔۔

باکو آذربائیجان میں بزنس فورم کے انعقاد سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو نزدیک آنے کا موقع ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے قومی اسمبلی چیمبر میں اْن سے ملاقات کی۔آذربائیجان کے سفیر اور عبدالعلیم خان کے مابین بالخصوص 16 ستمبر کو باکو، آذربائیجان میں ہونے والے پاک بزنس فورم پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں پاکستان سے نجی کاروباری ادارے بڑی تعدادمیں شرکت کر رہے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان سینٹرل ایشیا کے ممالک کے لیے اپنی کاروباری سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا چاہتا ہے ، پاکستان چاول کا بہت بڑا ایکسپورٹر ہے جس میں خاص طور پر باسمتی میں ہمارا کوئی ثانی نہیں۔ آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان برادر اور اسلامی ہمسا یہ ملک ہے ، دو طرفہ تجارت کو فروغ دینگے۔  باکو کا بزنس فورم دونوں ملکوں کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں