ای ڈی پمز کی مستقل تعیناتی گریڈ21سے مشروط
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزیراعظم شہباز شریف نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی مستقل تعیناتی گریڈ 21 سے مشروط کردی۔
ای ڈی پمز کی گریڈ21 کی اسامی پر مستقل تعیناتی کے لئے گریڈ20 کے سینئر افسروں کے نام سینٹرل سلیکشن بورڈ کو بھجوائے جائینگے ۔گریڈ20 کے افسران کی گریڈ21 میں ترقی کے بعد ا ی ڈی پمز کی مستقل تعیناتی کافیصلہ کیاجائے گا ۔وزارت قومی صحت نے ایگزیکٹوڈائریکٹر پمز کی تقرری کے لئے 3 ناموں پرمشتمل سمری منظوری کے لئے وزیراعظم کوبھجوائی تھی۔ وزارت قومی صحت نے گریڈ20 کے جن افسر وں کے نام بھجوا ئے ان میں وائس چانسلر شہید ذوالفقارعلی بھٹومیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق اقبال،موجودہ ایگزیکٹوڈائریکٹرپروفیسر راناعمران سکندر اور شعبہ میڈیکل کے سربراہ ڈاکٹر شجیع صدیقی شامل ہیں ۔ پروفیسر راناعمران سکندر سنیارٹی میں دوسرے نمبر ،وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹومیڈیکل یونیورسٹی کے طارق اقبال پہلے نمبر اور پروفیسر صدیقی تیسرے نمبر پر ہیں۔