اسلامی یونیورسٹی میں ’’اعلیٰ تعلیم بذریعہ آن لائن طریقہ تدریس میں بہتری‘‘ کے عنوان سے ورکشاپ
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی فیکلٹی آف ایجوکیشن نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی ایشورنس اینڈ ڈویلپمنٹ کے تعاون سے۔۔۔
اعلیٰ تعلیم بذریعہ آن لائن طریقہ تدریس میں بہتری کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد سرور نے کی، عبید اللہ انور، پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، پروفیسر ڈاکٹر تمیم احمد، ڈاکٹر اظہر محمود، شاہد منہاس، ڈاکٹر زرینہ اختر، ڈاکٹر رخسانہ درانی، ڈاکٹر فاطمہ مقصود نے خطاب کیا۔