عالمی سیرت کانفرنس 20 تا 22 ستمبر اسلام آباد میں ہو گی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید ندیم نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم کے تعاون سے سیرت فیسٹیول اور عالمی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔۔۔
یہ فیسٹیول 3 روز تک جاری رہے گا اس میں عالمی سیرت کانفرنس ہوگی، پوری دنیا اور ملک سے سکالرز اور علما، بھارت کی علی گڑھ یونیورسٹی اور مقبوضہ کشمیر سے بھی سکالرز شرکت کرینگے۔ یہ فیسٹیول نیشنل سکلز یونیورسٹی ایچ 8 اسلام آباد میں ہوگا۔ان خیالات کا ا ظہارا نھوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوںنے کہا کتاب سیرت میلہ بھی ہوگا ،سیرت نگاری، نعتیہ مشاعرہ، یوتھ کنونشن، خطاطی نمائش اور دستاویزی فلم بھی اس فیسٹیول کا حصہ ہوگی، تین روزہ کانفرنس 20 ستمبر سے 22 ستمبر تک جاری رہے گی۔ عالمی کانفرنس کا افتتاح وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے اور اختتام چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کرینگے ،اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔