608ان فٹ گاڑیاں بند کیں، سی پی او

  608ان فٹ گاڑیاں بند کیں، سی پی او

راولپنڈی(خبرنگار)سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات کا باعث بننے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 608 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہا 4657 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ قانون کی خلاف ورزی پر 50 لاکھ 62 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں